منگلورو 30؍ستمبر(ایس او نیوز)پانمبور ساحل پر متعین لائف گارڈزنے دو الگ الگ واقعات میں جملہ6افراد کو سمندر میں ڈوبنے سے بچالیا ہے۔ پہلے واقعے میں جنوبی کینرا ضلع کے وٹلا سے تعلق رکھنے والے روہیت (۲۲سال) اور نشانت (۲۳سال) کو بچایا گیا تھا۔
دوسرے واقعے میں بنگلورو سے تعلق رکھنے والے راجو (۲۷سال)، رمیش (۲۸سال) اور ہریانہ کے کرن کو سمندر میں غرقاب ہونے سے بچالیا گیا۔ دراصل پانمبور ساحل سیاحت کرنے والوں کے لئے ایک پسندیدہ مقام ہے جہاں اکثر و بیشتر سمندر میں تیرنے کے مزہ لیتے وقت سیاحوں کے غرق ہونے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ وہاں پر موجود لائف گارڈز کی مستعدی اور چوکسی کی وجہ سے بہت سارے حادثات ٹل جاتے ہیں۔